پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ میں ایک ہی رات میں چوروں نے چار دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کیں اور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے مزاحمت کرنے پر عادل نامی سیکورٹی گارڈ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر للہ پہنچایا گیا جہاں سے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر کے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی خطرناک بتائی جاتی ہے
للہ شریف میں اڈا مارکیٹ پر چوروں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجمل موبائل شاپ،خواجہ اشرف کریانہ سٹور،الشفا فارمیسی اور تاج محل موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء چوری کر لیں چور ایک شاپ پر نصب شدہ سولر سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے چوری کی وارداتوں کا سن کر انجمن تاجران للہ شریف کے تاجر اکٹھے ہو گئے اور سراپا احتجاج بن گئے جب کہ پولیس تھانہ للہ بے گناہ افراد پر ناجائز مقدمات درج کرنے میں مصروف عمل ہے چند روز قبل بھی ان چوروں نے واردات کرنے کی کوشش کی اور سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا لیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا
0