ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پنڈ دادن خان میں ڈاکٹروں کی 60 فیصد اسامیوں کے خالی ہونے مریضوں کی اکثریت کو دوسرے شہروں میں ریفر کیے جانے اپریشن تھیٹر کےغیر فعال ہونے ،مریضوں کو بروقت ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز مہیا نہ ہونا اور دیگر معاملات بارے روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز چینل پرخبریں نشر ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے فوری طور پر نوٹس لیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس نے گزشتہ ہفتے ہسپتال کا دورہ کر کے تمام تر رپورٹیں حکومت پنجاب کو ارسال کیں جس کی بنا پر گزشتہ روز چیئر پرسن وزیراعلی ڈائریکٹوریٹ برائے شکایات سیل و مانیٹرنگ برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان کا دورہ کیا اور تمام تر معلومات نہایت ہی باریک بینی کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے ہسپتال کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں بہتری لانے کے لیے اقتدامات اٹھانے کا عندیہ دیا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ میڈم نادیہ اور مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حکومت پنجاب جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی بھی اج بروز ہفتہ پنڈدادنخان آ رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سمیت دیگر تمام معاملات بارے فوری احکامات جاری کریں گے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا عوامی سماجی تاجر و مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت پنجاب کی جانب سے فوری اقدام اٹھانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین سیکریٹری صحت میڈم نادیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتہائی پسماندہ تحصیل میں صحت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ مذکورہ تحصیل پنڈ دادن خان پر ائندہ بھی یہ نوازش جاری رہے گی
0