0

تحصیل پنڈ دادنخان کے تھانہ للہ میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادنخان کے تھانہ للہ میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا چوروں کی ٹیموں نے ایک ہی رات میں 5 وارداتیں کیں جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے چور ایک ہی رات میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے عوام نے بروقت 15 پر پولیس کو کال کی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن پولیس کی موجودگی کے دوران بھی چوری کی دو وارداتیں ہو گئیں پورے گاؤں میں ہوائی فائرنگ بھی شروع ہو گئی اس کے باوجود چوروں نے دیدہ دلیری سے وارداتیں شروع رکھیں تفصیلات کے مطابق چوروں کی ٹیم نے سردار طور کے گھر سے سونے کے زیورات اور دیگر کپڑے وغیرہ چوری کیے دوسری واردات میں صوبیدار ریٹائرڈ اللہ دتہ کے گھرسے کپڑے وغیرہ لے گئے تیسری واردات میں کرم بخش بھگیال کے گھر سے نئے سلے ہوئے اور نئے کپڑے چوری کیے گئے چوتھی واردات میں چور حاجی احمد کے گھر سے کچھ چیزیں لے گئے اور پانچویں واردات میں چور اعجاز محفوظی کے گھر سے سامان والا صندوق چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے سامان سے بھرا ہوا صندوق اٹھا کر لے گئے ایک ہی رات میں چوری کی پانچ وارداتوں کی وجہ سے عوام میں سخت خوف وہراس پھیل چکا ہے عوام نے ڈی پی او جہلم سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا دریں اثناءچند روز قبل احمد اباد کے گاؤں پنوار سے بھی دو قیمتی گائے چوری کر لی گئی تھیں جب کہ کچھ عرصہ قبل منڈاھڑ گاؤں سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے دو قیمتی بیل چوری ہوئے جو تاحال پولیس برامد نہ کر سکی کنڈل گاؤں لنک روڈ پر ہونے کی وجہ سے پولیس کی پٹرولنگ سے اکثر محروم رہتا ہے