پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈدادن سے ڈاکو راج ختم نہ ہو سکا ۔ تھانہ جلال پور شریف کے علاقہ میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب نواں گراں داخلی پننوال میں 3 مسلح ڈاکو افراز الحق کے گھر کے میں سیڑھیوں کے راستے مکان کی چھت پر چڑھ کر اندر داخل ہوۓ اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو کمرے میں بند کر دیا اور 30 لاکھ روپے مالیت کا زیور ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گۓ۔ ڈاکووں نے متاثرہ جوان افراز الحق کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ اور گھر کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گۓ۔ ڈکیتی کی اس واردات کی اطلاع 15 پر دی گٸ جس کے نتیجہ میں پولیس نے جاۓ واردات پر پہنچ کر کارواٸی شروع کردی ۔ ڈکیتی کی مزکورہ واردات تھانہ جلالپور شریف تحصیل پنڈدادن خان کی حدود میں ہوٸی ھے۔ یاد رہے 3 روز قبل متاثرہ جوان کی شادی ہوٸی ھے۔
0