دینہ(سہیل انجم قریشی سے) تحصیل سوہاوہ کےعلاقہ ڈھوک امب چکوال روڈ کے قریب ہائی ایس وین الٹ گئی۔حادثے میں پانچ خواتین سمیت ایک شخص زخمی ہوگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گٸی،ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔حادثہ اسٹیئرنگ جام ہونے کے باعث پیش آیا۔ہائی ایس ڈھوک امب سے پنڈ دادنخان جا رہی تھی۔زخمی ہونے والوں میں سلمی بی بی زوجہ یاسین عمر 36 سال،گل زریں زوجہ محمد صادق عمر 70 سال،کومل زوجہ سکندر عمر 22 سال،زمیراں زوجہ ممریز عمر 50 سال،رجب علی ولد محمد حنیف عمر 28 سال،ثنا زوجہ رجب علی عمر 22سال شامل ہیں۔
0