پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحریک منہاج القران و منہاج یوتھ لیگ تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیم نو کی گئی اس سلسلہ میں خصوصی اجلاس بلایا گیا جس میں الحاج محمد اصغر چوہدری کو صدر منہاج القران تحصیل پنڈدادنخان اور مسعود احمد ملک کو ناظم منہاج القران تحصیل پنڈدادنخان منتخب کیا گیا اس موقع پر سلطان احمد سروری قادری صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب ، الحاج چوہدری عبدالغفور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم
سرپرست منہاج القرآن جہلم قاضی محمد نصیر ،صدر منہاج القرآن جہلم پروفیسر شاہد بشیر، ضلع ناظم جہلم پروفیسر مبشر حسن ، راجہ وحید ناظم مالیات راجہ نوید بن ارشد صدر منہاج یوتھ لیگ ، راجہ عابد اکبر الفت، نعیم اختر ، واجد علی اعوان بھی موجود تھے اور انہوں نے تمام نو منتخب عہدے داروں کو خصوصی مبارکباد پیش کی یہ اجلاس منہاج ہاؤس پننوال میں منعقد ہوا جب کہ منہاج القران یوتھ لیگ تحصیل پنڈ دادن خان کا صدر راجہ فرقان امجد جنرل سیکرٹری کاشف صدیق سینیئر نائب صدر واجد علی اعوان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسامہ اور سوشل میڈیا ملک وسیم وصی منتخب ہوئے تمام عہدے داروں کومنہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر اور ناظم تحصیل پنڈ دادن خان نے مبارکباد پیش کی
0