0

بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام پر دیئے جانے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ضلع بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستی اشیا صرف بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام پر دیئے جانے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ عام شہری رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر آکر خالی ہاتھوں واپس لوٹ جانے پر مجبور۔ شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان سے قبل تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستی اشیاء کی خریداری کر سکتے تھے، اب عام شہریوں کیلئے بغیر رجسٹریشن یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری ختم کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا ء نہیں خرید سکتے، عام شہری معمول کی قیمتوں پر خریداری کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا خریدنے سے محروم ہو چکے ہیں، عام شہری بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹتے دکھائی دیتے ہیں عام شہری معمول کی قیمتوں پر جبکہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں۔