0

بیرسٹر گوہر کے اختیارات واپس، حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرسٹر گوہر کے اختیارات واپس لے لیے گئے، حکومت سے مذاکرات کی ڈیڈ لائن دی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے پارٹی امور کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب کو اڈیالہ جیل میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے اور سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے دوران شیخ رشید احمد، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب اور دیگر نامزد ملزمان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔عمران خان نے شیخ رشید کو گلے لگا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید احمد کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عمر ایوب کو سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا اختیار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو بھی مذاکراتی کمیٹی سے نکال دیا ہے۔
حکومت سے مذاکرات کے لیے عمر ایوب کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے 12 دسمبر کو پشاور میں شہداء مارچ کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں جے یو آئی (ف) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی ہدایت کرتے ہوئے 12 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت ملکی سلامتی کےساتھ کھیلنےکی کوشش کررہی ہے، اسکو عمران خان سے بات کرنا پڑے گی، محمدعلی درانی

The post بیرسٹر گوہر کے اختیارات واپس، حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن appeared first on ABN News.