جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ بہاولپور اسلامی یونیورسٹی کے تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، یونیورسٹیوں میں فحاشی وعریانی اور نشہ جیسے واقعات پر حکومت اور این جی اوز کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مزید واقعات رونما ہونے کا انتظار کیے بغیر یونیورسٹیوں سے مخلوط تعلیم کا سسٹم فوری ختم کیا جائے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہاولپور یونیورسٹی طرز کا اگر کوئی واقعہ کسی مدرسے میں ہوا ہوتا تو اس وقت این جی اوز اور انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں نے آسمان سر پر اٹھایا ہونا تھا اور ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہوتے،اب چونکہ معاملہ الٹ ہے،اس لیے موم بتی گروپوں کے منہ پر تالے لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر کسی سستی کا مظاہرہ نہ کرے، ملزم کتنے ہی باثر کیوں نہ ہوں، انہیں کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔
0