بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو مبارکباد دی ہے۔
کرناٹک ریاستی اسمبلی میں کانگریس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک اسمبلی کی 226 نشستوں میں سے کانگریس کو 136، حکمراں جماعت بی جے پی کو 65، جنتادل پارٹی کو 20 اور دیگر جماعتوں کو 4 نشستیں ملی ہیں۔