0

بنوں ،تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا

بنوں ( اے بی این نیوز    )تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔:مسلح ملزمان اہلکاروں کیساتھ تمام ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے گئے۔

ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ اتمانزئی کی حدود میں روچہ چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے دھاوا بولا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی تعداد 30 سے 40 کے قریب تھی، جو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تمام ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ضیاالدین نے پولیس اہلکاروں کے اغوا ہونے کی تصدیق کردی، اور بتایا کہ مسلح افراد 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئےہیں۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی ارکان کی سپورٹ حاصل کرنے کیلئے بھارت کے پس پردہ کالے کرتوت اور مکروہ چہرہ بے نقاب،جانئے رپورٹ میں

The post بنوں ،تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا appeared first on ABN News.