0

بلوچستان: مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مستونگ میں دھماکا کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق جب کہ 55 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ…

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دہشتگردی کا یہ واقعہ ضلع مستونگ کے قاضی کوڑا خان روڈ کے قریب پیش آیا ہے جہاں پولیس کے مطابق 4 افراد جاں بحق جب کہ 55 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی بھی شہید ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد مستونگ سمیت کوئٹہ شہر بھر اور اطراف میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں