اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اسلام آباد پہنچنا ہے۔ اسلام آباد میں ڈی چوک سمیت کوئی جگہ مختص نہیں ہوئی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد بیرسٹر گوہر یا سلمان اکرم راجہ بتائیں گے کہ کہاں جانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی رابطہ ہوگا تو براہ راست ان سے بات ہوگی۔ بشریٰ بی بی احتجاج کا حصہ بنیں گی یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بشریٰ بی بی نے پردے میں رہ کر آج کے اجلاس میں گفتگو کی۔
3اکتوبر کے احتجاج میں کسی کو کلیئر نہیں تھا کہ ایک دن کا جلسہ ہے یا پھر دھرنا دینا ہے۔ اپنے مطالبات کی منظوری تک پی ٹی آئی اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں مصنوعی بارش، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی
The post بشریٰ بی بی احتجاج کا حصہ بنیں گی یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا،علی محمد خان appeared first on ABN News.