0

ایک ہی سوال ،26نومبر کو ہمارے پر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی ،اپوزیشن لیڈر

لاہور (اے بی این نیوز     )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ایک ہی سوال ،26نومبر کو ہمارے پر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی ۔ حکومت کو ایک سال ہونے والا ہے۔
ایک سال میں ان کی کارکردگی صرف پی ٹی آئی کارکنوں پر فسطائیت کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کے پاس ٹک ٹاک ہے ،جس پر حکومت چلا رہے ہے۔ اپنے کارکنوں اور اے پی ایس کے اپنے بچوں کیلئے فاتحہ خوانی کریں ۔
نومئی کا اگر جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو نومبر جیسے واقعات نہ ہوتے۔ حکومت کے دن گنے جاچکے ہے۔ تنخواہ بڑھانے کا بل حکومت کی طرف سے ہے۔ تنخواہ بڑھنے پر اپوزیشن کے ارکان کو مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا۔
حکومت کے پاس عددی اکثریت ہے۔ مریم نواز صرف ٹک ٹاک پر حکومت چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان، 69 دن بچوں کی موجیں ،جانئے کب سے کب تک سکول بند رہیں گے

The post ایک ہی سوال ،26نومبر کو ہمارے پر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی ،اپوزیشن لیڈر appeared first on ABN News.