0

ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ماہانہ کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 34 فیصد گر گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 3 اعشاریہ 57 فیصد پر آگئی ۔ حالیہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 12 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا۔
حالیہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 1 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے۔ پٹرولیم مصنوعات،جلانے کی لکڑی،کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیامیں شامل۔
حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 39 روپے 81 پیسے سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں چکن فی کلو 35 روپے 40 پیسے تک سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 7 روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔ گندم کا آٹا،ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر،چاول اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیامیں شامل۔ بریڈ، مٹن،چائے کی پتی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا

The post ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی appeared first on ABN News.