0

ایکسائز افسر وسیم حیدر نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاذ کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم نئے تعینات ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،نارکوٹس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ایکسائز افسر وسیم حیدر نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاذ کردیا۔ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی ہدایت پر کسی بھی ٹیکس ڈیفالٹر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔اس سلسلے میں ای ٹی او وسیم حیدر نے دینہ اور جہلم میں قائم درجنوں پلازے اور دکانیں باوجہ پروفیشنل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹ ہونے پر سیل کر دیے۔ای ٹی او جہلم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بدون نمبری موٹر سائیکلز، چنگ چی روڈ پر نہیں آئے گا۔اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر چوہدری اسد ہارون کو خصوصی ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی بغیر رجسٹریشن گاڑی موٹر سائیکل چنگ چی روڈ پر دیکھیں تو فی الفور اس کے خلاف کاروائی کریں۔ضلع جہلم کی عوام کے لیے ای ٹی او وسیم حیدر نے پیغام دیا ہے کہ میرے دفتر کے دروازے ضلع جہلم کی پڑھی لکھی غیور عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اگر کسی کو کسی قسم کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلقہ مسئلہ درپیش ہو یا کوئی شکایت ہو تو وہ میرے دفتر بلا جھجھک تشریف لائیں ان کے جائز مسائل کو میرٹ پر حل کیاجائیگا۔