0

این پی ایف اسلام آباد کا میگا کرپشن اسکینڈل، نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز )نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پلاٹ سیل میں نیاموڑ،قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8 پلاٹوں یکجا کرکے ایک کمرشل پلاٹ بنا کر نیلامی کے لیے پیش کردیاگیامبینہ طور پر ماضی کے برعکس نیلامی اس بار کلوزڈبڈ کے طریقہ کار پر مانگی گئی ذرائع نے انکشاف کیاکہ ٹینڈر ہی ایسا دیا گیا کہ ایک مخصوص کمپنی ہی کامیاب ہو سکے، ٹینڈر میں صرف دو کمپنیاں کامیاب ہوئیں. دونوں کمپنیوں (ایس ایم بی پرائیویٹ لیمیٹڈ ،کون کلیر)کا مالک ایک ہی ہے اس ایک نیلامی سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پانچ سے 6 ارب روپے کا نقصان ہوا پلاٹ کی بنیادی قیمت ایک ارب 2 کروڑ رکھی گئی تھی جبکہ بولی صرف ایک ارب اٹھ کروڑآنے پر پلاٹ ایک کمپنی دے دیا گیا تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ بولی جیتنے والی کمپنی ایس ایم بی کے صرف چار ڈائریکٹرز ہیں جن میں سے ایک علینہ نام کی دوسری مومل شنید تیسری شانزے شنید ہےیہ بھی معلوم ہواکہ یہ ایک فرنٹ کمپنی ہے جس کو ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر چلاتے ہیں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس بولی سے اختلاف کرنے والے افسران کا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سے تبادلہ کر دیا گیا اے بی این نیوز کے پاس دستاویزات کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی کے پی کے نے اس بولی کے پورے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے اور بولا کہ یہ اوپن بڈ ہونی چاہیے تھی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ڈائریکٹر ایڈمن نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے بھی کہا گیاکہ طریقہ کار فالو نہیں کیا گیا جبکہ نیلامی اوپن ٹینڈر پر ہونی چاہیے تھی ایڈیشنل آئی جی کے پی کے نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اوپن بڈنگ کراتے تو ہمیں بہتر پرائس مل سکتی تھی جس کے جواب میں ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس کی گارنٹی کیا ہے کہ ہمیں بہتر پرائس مل جائے گی تاکہ یہ ٹینڈر کینسل نہ کریں جس کے بعد یہ ٹینڈر منظور کر لیا گیا عام ٹینڈرز کی طرح اس ٹینڈرمیں دو ڈائسنٹنگ نوٹس دیے گئے ا یڈیشنل آئی جی او رڈائریکٹر ایڈمن نے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکثریتی فیصلے کونظرا نداز کردیاگیا ذرائع کے مطابق نیلامی کا اشتہار دیتے وقت ایسی چیزیں ڈالی گئی کہ صرف دو منظورنظر کمپنیاں ہی کوالیفائی کرسکیں، اے بی این کو ذرائع نے بتایا کہ کمپنیز جو کہ آئی ٹی سیکٹر میں کام کرتی ہیں اور فارن ایکسچینج بھی کما رہی ہیں صرف وہی اس آکشن میں حصہ لے سکتی ہیں ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی پچھلے ایک سال میں آئی ٹی سیکٹر اور فارن ایکسچینج میں کمائی ظاہر کر سکتی ہو ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ جو بھی کمپنی اپلائی کرے اس کی کم از کم نیٹ ورک چار ارب روپیہ ہونی چاہیے اور دو سال کے ٹیکس ریٹرن وغیرہ جمع کرانے کی بھی صلاحیت ہو اس اشتہار کے نتیجے میں صرف دو کمپنیاں سامنے آئیں ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر لیگل نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بڈنگ کایہ غیرقانونی طریقہ اپنانے پرتحفظات کا اظہار کیا،مبینہ طور پر ذرائع کے مطابق جس میں سنگل بڈ اوربڈ آکشن دونوں پر سوالات اٹھائے گئے،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ذرائع کے مطابق سنگل بڈ آکشن کاطریقہ اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشن 2005 کی خلاف ورزی ہے لینڈ ڈسپوزل ریگولیشن 2005 کے مطابق اور تمام کمرشل پلاٹ اوپن آکشن کے تحت ہی سیل کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق سنگل بڈ آکشن میتھڈ بھی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن الاٹمنٹ رولز 2022 کی شق نمبر9 کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق کمرشل پلاٹ وپن آکشن کے ذریعے جنرل پبلک کو فروخت کیے جائیں گے تاکہ بینیفیشریز کی فلاح کا کام کیا جا سکے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذرائع نے اے بی این نیوز کو بتایا کہ جو یہ8 سے 10 کنال کے پلاٹ کی آکشن کی گئی ہے یہ کوئی ایک پلاٹ نہیں تھا بلکہ یہ 40X60فٹ کے 8پلاٹس تھے، جن کو اکٹھا کر کے پارکنگ سمیت ایک پلاٹ بناکرنیلام کر دیا گیا اور یہاں پر یہ بات قابل غور ہے کہ ان کو اکٹھا کرنے کے چکر میں سٹریٹ لائٹس جو پارکنگ ایریا تھا وہ بھی اس بلڈر کو دے دیا گیا حیران کن طور پر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر صرف 10 فیصد ادائیگی پر نہ صرف پلاٹ کا قبضہ بڈ جیتنے والی پارٹی کو دے دیا گیا بلکہ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پلاٹ ان کے نام ٹرانسفر کر دیے گئے جنہوں نے چار دیواری بھی بنا لی ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی سلیم شیخ اس پروجیکٹ کے روح رواں ہیں اور سلیم شیخ کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر شنید قریشی سے قریبی تعلقات ہیں جس کی بنا پر ان کو یہ فیور دیا گیا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ نیلامی کی منظوری زبانی کلامی دی گئی اوراس سےمتعلقہ میٹنگ کے منٹس بھی ریکارڈ نہیں ہیں اورنہ ہی دستخط ہیں، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کمرشل پلاٹ کی نیلامی سے پانچ سے چھ ارب کا نقصان ہوا ہے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سے پانچ سے چھ ارب کانقصان ہواہے، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہےکہ ایک پلاٹ کی قیمت 5سو سے 6سو ملین روپے فی کنال ہے ۔اس لحاظ سے اس پلاٹ کو ایک ارب 8کروڑ روپے میں بیچنے سے کم از کم پانچ ارب روپے کانقصان ہواہے ذرائع نے اے بی این نیوز کو یہ بتایا کہ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صابر احمد نےشنید قریشی کے ساتھ مل کر ایک سو ہاسپٹل کا بیڈ جو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پی ڈبلیو ڈی کے مقام پر وہ بھی ایک کمپنی کو دے دیا گیا ہے جس کو بظاہر ایک ترکش کمپنی کہا گیا ہے لیکن اس کی بیک پر یہی ایس ایم بی سروسز ہیں جن کے جن میں شامل ہیں شنید قریشی جو کہ نجی ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر ہیں ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر اس ڈیل سے 26 کنال کا پلاٹ جوائنٹ وینچرکیا گیا ہے اس سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کم از کم تین سے چار بلین کا نقصان ہوگیاہےجس کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں اس 26 کنال کے پلاٹ سے آنے والی آمدن میں اپنا حصہ صرف 10 سے 15 فیصد رکھا گیا ہے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جو سو بیڈ کے ہاسپٹل ہے اس میں ترکش کمپنی سامنے فیس پر ہے جبکہ اس کے پس پردہ ایس ایم پی سروسز ہی ہے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات کی ڈیڈ لائن مقرر کرنا دانشمند ی نہیں، مسا ئل کا حل تلا ش کر نے میں وقت لگتا ہے،خواجہ آصف

The post این پی ایف اسلام آباد کا میگا کرپشن اسکینڈل، نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on ABN News.