0

ایم این اے بلال اظہر کیانی نے منگلا روڈ کینٹ ٹول پلازہ کے ساتھ بڑل گاوں کے ساتھ منسلک ابادیوں کا درینہ مطالبہ یو ٹرن مکمل کروا دیا

جہلم (جرار حسین میر سے)ایم این اے بلال اظہر کیانی حلقہ این 60 اوورسیز پاکستانی چیئرمین مہربانی فاؤنڈیشن اور پیر سہیل کیانی کے کہنے پر منگلا روڈ کینٹ ٹول پلازہ کے ساتھ بڑل گاوں کے ساتھ منسلک ابادیوں درینہ مطالبہ یو ٹرن مکمل کروا کر پورا کر دیا جس میں منگلا کنٹ پاک آرمی اور انچارج کینٹ بورڈ منگلا کی خصوصی شفقت شامل ہے
محکمہ ہائی وے پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب سے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر یوٹرن نکلوایا دیا گیامورخہ24دسمبر 2024ء کو سی ای او منگلا کینٹ کی باقاعدہ اجازت کے بعد نوجوانوں کے ساتھ مل کر یوٹرن کو مکمل کرکے علاقے کی عوام کے لیے کھول دیا اس موقع پر چیرمین مہربانی فونڈیشن راجہ محمود اور پیر سہیل کیانی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم ذات برادری سے ہٹ کر صرف اورصرف عوامی خدمت اور فلاحی کاموں کو کرکے اپنے دل کو سکون پہنچاتے ہیں اور ہر کسی کی ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور تمام افرد میں باہمی پیار محبت اور اتفاق کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور یوٹرن کا کھلنا کسی کی ہار جیت نہیں ہے بلکہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا اور ان سب دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے اس سارے عمل میں ان کا ساتھ دیا