0

ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے 02 موٹر سائیکل چور ملزمان شہباز اور نوید کو گرفتار کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس، ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیموں کی اہم کاروائیاں،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد، تفسیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے 02 موٹر سائیکل چور ملزمان شہباز اور نوید کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 03 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمدکر لی گئیں،جبکہ ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے موٹر سائیکل چور ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی،ملزمان سے بر ریمانڈ جسمانی مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔