0

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انقام سے نوازہ گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم سی آئی اے سٹاف میں تعینات فرض شناس ایماندار پولیس انسپکٹر چوہدری محمد الیاس کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انقام سے نوازہ گیا، شہریوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چوہدری محمد الیاس کو مبارک بادپیش کی۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف میں تعینات فرض شناس، ایماندار پولیس انسپکٹر چوہدری محمد الیاس نے گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے آئی جی آفس میں ملاقات کی جہاں پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرض شناس، ایماندار پولیس انسپکٹر چوہدری محمد الیاس کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازہ جس پر ضلع جہلم کی سیاسی، سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے عمدہ کارکردگی پر آئی جی پنجاب کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔