0

امرتسر; گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے میں تیسرا دھماکا

امرتسر کا گولڈن ٹیمپل
بھارتی پنجاب میں قائم گولڈن ٹیمپل میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا دھماکا ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ امرتسر میں قائم گولڈن ٹیمپل کے قریب رات ایک بجے کے قریب تیسرا دھماکا ہوا جو کم نوعیت کا تھا۔

پنجاب پولیس کے ڈی جی کا کہنا ہےکہ امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کے نزدیک کم نوعیت کے دھماکوں کا کیس حل کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا 6 مئی، دوسرا 8 مئی اور تیسرا گزشتہ رات گولڈن ٹیمپل سے تقریباً 2 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ امرتسر کی تاریخی اسٹریٹ پر ہونے والے 2 دھماکوں میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد دو ہیلتھ ڈرنک کین میں بھرا ہوا تھا، دھماکا خیز مواد خام مواد سے بنایا گیا تھا۔