سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کے بعد احتجاج کا معاملہ،ڈیلرز کیخلاف مقدمہ درج
سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے سیکورٹی بہتر بنانے کی بجاۓ ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا
سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر سٹی ہاؤسنگ کے مکین اور ڈیلرز پریشان ہیں
جہلم(شہباز بٹ)29مئی کو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملک شانی نامی نوجوان نے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے مرزا تحسین نامی پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا تھا،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکورٹی کے ناقص انتطامات پر ڈیلرز نے احتجاج کیا،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل مینجر ٹرانسفر اینڈ ریکارڈ شہزاد حیدر ملک نے تھانہ کالا گجراں میں سابق صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ شیخ واحد گوگا،شیخ عظیم،راجہ سنی،ندیم طالب،احسن رسول،زین العابدین،چوہدری افضال،فرخ توقیر اور تیس چالیس نامعلوم افراد کے خلاف درخواست دی کہ مذکورہ افراد مسلح ڈنڈے ہاکیاں زبردستی ہمارےدفتر میں گھس آۓ توڑ پھوڑ شروع کردی،عبدالمنان راؤ آصف،اکبرعلی گارڈمہران کو لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کردیا اور چاروں کو ہمراہ لے جاکرھبس بے جا میں بٹھاۓ رکھا،ملزمان دفتر کا ریکارڈ چوری کرکے لے گئے اور زبردستی دفتر کو تالے لگا گئے ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بمع ثبوت موجود ہے،تھانہ کالاگجراں پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔