0

الصدیق ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے تحفظ مرکز جہلم میں ایک تقریب منعقد کی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس تحفظ مرکز، معاشرے کے محروم طبقات کی خدمات میں پیش پیش!پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملہ نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر الصدیق ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے تحفظ مرکز جہلم میں ایک تقریب منعقد کی،تقریب میں نمائندگان الصدیق ویلفئیر ٹرسٹ، ٹیم تحفظ مرکز اور ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، انچارج تحفظ مرکز نے الصدیق ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے 10 ٹرانس جینڈرز کو رمضان راشن پیکج تقسیم کیا، اس موقع پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے جہلم پولیس اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،ٹرانس جینڈرز معاشرے کا محروم طبقہ ہیں، انکی مشکلات کے حل کے لئے سول سوسائٹی کے اشتراک سے پولیس تحفظ مرکز اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، ڈی پی او جہلم