0

اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے اور راہبری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے اور راہبری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، اشتہاری مجرم کو پناہ دے کر فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا،دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ تیسری کاروائی میں راہبری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت طاہر اور وسیم کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی رقم 10 ہزار اور موبائل فون برآمد کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے اور شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب دینہ پولیس اور سوہاوہ پولیس کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنا دی، سمگل کیا جانے والا آٹا برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت نیاز محمد، امان شاہ اور عابداللہ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 2975 آٹے کے تھیلے برآمدکر لیے،ملزمان آٹے کا ٹرک پنجاب سے کے پی کے سمگل کر کے لے جا رہے تھے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں