اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے باہر 6ارب کا فراڈ کرنیوالی کمپنی اسکوائر نائن ڈویلپرز کے خلاف متاثرین نے احتجاج کیا ،بڑی تعداد میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “ولید ملک کی فوری گرفتاری” اور “متاثرین کو انصاف فراہم کرو” جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکوائر نائن اسٹیٹ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ ہے کمرشل پراجیکٹ کے نام پر لوگوں سے سرمایہ کاری کروائی گئی فراڈ کمپنی نے ماہانہ منافع کا لالچ دیا ،سرمایہ کاری کا سال مکمل کرنے پر کمپنی نے فروخت شدہ پراپرٹی واپس خریدنے ، منافع کی یقین دہانی کرائی۔
مالک ولید ملک نے بیرون ملک جا ئیدادیں بنائیں،دفاتر بند کئے اور روپوش ہو گیاولید ملک نے مقامی لوگوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا، جس کے تحت لوگوں کو جھوٹے دعووں کے ساتھ فلیٹس خریدنے پر اکسایا گیا اور وعدہ کیا گیا کہ انہیں ان پراپرٹیز کا کرایہ گھر بیٹھے فراہم کیا جائے گا۔
احتجاج میں شامل افراد نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس معاملے کی فوری تحقیقات کریں اور اس سکینڈل کے متاثرین کو انصاف فراہم کرتے ہوئے انہیں انکی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکوائر نائن ڈویلپرز کے سی ای او ولید ملک کی دھوکہ دہی کی وجہ سے کئی مقامی افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کی کمائی ضائع ہو گئی ہے اور ان کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں مظاہرین نے ولید ملک کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر ان تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ ملک ولید کے خلاف کوئی درجن بھر ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے حکومت فوری کارروائی کرے ۔
مزید پڑھیں :سرکاری اور نجی حج سکیم آگئی،جانئے حج کتنے میں ہو گا اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر کتنی ادائیگی کرنا ہو گی
The post اسکوائر نائن ڈویلپرز نامی کمپنی کی جانب سے 6 ارب کا فراڈ، متاثرین کا احتجاج ، ولید ملک کی گرفتاری کا مطالبہ appeared first on ABN News.