0

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شہریار آفریدی کی اہلیہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو کل صبح پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کئے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی طرف سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو وفاقی پولیس نے گزشتہ دنوں حراست میں لیا ہے۔