0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کیا ان کا استقبال ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر دینہ اور انچارج سینٹر ڈاکٹر سلیمان نے کیا اے سی نے چند بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے انتظامات انتہائی مثالی ہیں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بچے معذور ہو جائیں گے اور محتاجی کی زندگی گزاریں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے انتہائی تفصیل کے ساتھ کیے گئے انتظامات سے ان کو اگاہ کیا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ تحصیل دینہ میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہیں ہوگا سعدیہ ڈوگر نے ماڈل بلڈنگ اور میڈیسن کے متعلق بھی پوچھا ان کو بتایا گیا کہ تمام مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات دی جاتی ہیں۔