0

اسد قیصر،مولانا فضل الرحمن رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر میں ٹیلفونک رابطہ ۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کے فیصلے پر گفتگو کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔
امید ہے فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا۔

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج، ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی

The post اسد قیصر،مولانا فضل الرحمن رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on ABN News.