پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے،احمد اباد سے چوری کی واردات کرنے والے چور بمعہ مال مویشی دو گھنٹے بعد چکری انٹرچینج سے پکڑے گئے تھانہ للہ کے گاؤں احمد اباد پنوار سے چوروں نے رات کی تاریکی میں قیصر نامی شخص کے ڈیرہ سے دو قیمتی بھینسیں اور ایک گائے چوری کی واردات کا مالکان کو فوری علم ہو گیا انہوں نے تلاش شروع کر دی جس پر ایک بھینس انہیں ٹوبھہ سروس ایریا کے قریب سے مل گئی تا ہم ایک بھینس اور ایک گائے موٹروے پر کھڑی پک اپ میں چوروں نے لوڈ کر لیں جس پر مالکان نے گاڑی کے ذریعے چوروں کا پیچھا کیا اور چکری انٹرچینج کے قریب چور پک اپ کھڑی کر کے چائے پی رہے تھے کے مالکان نے گھیرا ڈال کر ایک چور کو موقع پر پکڑ لیا اور دو چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے کام مالکان نے اپنا مال مویشی برامد کر لیا اس کے بعد تھانہ للہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ایک چور اور اس کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق چور پشاور کی جانب فرار ہونا چاہتے تھے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے
0