0

احمد آباد بیلہ میں پانچ ڈاکو ؤں نے چاقو اور چھریوں کے وار کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) تھانہ للہ کے علاقہ احمد آباد بیلہ میں خونی ڈکیتی کی واردات ھوئی جس میں پانچ ڈاکو ؤں نے چاقو اور چھریوں کے وار کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا تشدد کرنے کے بعد 23ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے واردات مطلوب حسین ولد خوشی محمد بلوچ ساکن اتھر کے ڈیرہ واقع احمد آباد بیلہ میں ہوئی جہاں پر 5ڈاکوؤں نےدھاوا بول دیا ڈاکو پہلے محمد عرفان ساکن اتھرکے ڈیرہ پر گئے وہاں سے رقم لوٹنے کے بعد عرفان نامی لڑکے کو ساتھ لے کر مطلوب حسین بلوچ کے ڈیرہ پر آگئے اور مزید 2 افراد پر چھریوں اور چاقوؤں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے زخمیوں میں مطلوب حسین ، محمد عرفان اور محمد رمضان شامل ہیں تینوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر للہ پہنچایا گیا جہاں سے پنڈ دادن خان ریفر کر دیے گئے وہاں پر موجود لوگوں نے 15پر پولیس کو کال کی جو پنڈدادنخان کی بجائے گوجرہ تھانہ منڈی بہاولدین پہنچی لیکن انہوں نے پنڈدادنخان اطلاع نہ کی جس کی وجہ سے تھانہ للہ پولیس اور ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان بروقت رسپانس نہ کر سکے شدید زخمی مریض مطلوب حسین کو رورل ہیلتھ سنٹر للہ سے پرائیویٹ گاڑی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا اس موقع پر بھی اسپتال کے عملہ نے ایمبولینس کا انتظام نہ کیا تاہم تھانہ للہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اوصاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی ذاتی رنجش بھی ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں