سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا الیکشن کرانے کا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت خوفزدہ ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان سری لنکا اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست نہیں بلکہ داؤ پر صرف غریب لگا ہے، اپنی ذات کے لیے قانون بنائے اور کیسز سے نجات پائی، آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔
سیاسی چھتریوں پرآوارہ سیاسی پرندےادھرسےاُدھربیٹھ رہےہیں لیکن دانہ کس کوپڑتاہےفیصلہ ہوناباقی ہےمعاشی سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکےکہ ہم نے25ارب ڈالردنیاکےدینےہیں ہمارےپاس ریزرومیں صرف4ارب ڈالرہیں دیرسویرالیکشن کروانےپڑیں گے13اگست اسمبلیاں توڑنےکےلیےریڈلائن ہےلیکن الیکشن نہیں رک سکتے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 6, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں، دیر سویر الیکشن کرانے پڑینگے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کے لیے ریڈ لائن ہے مگر الیکشن نہیں رک سکتے۔