جہلم (جرار حسین میر سے).شہر دینہ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج کے دور میں نا صرف متوسط طبقہ متاثر ہوا ہے بلکہ مڈل کلاس سفید پوش لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم مقامی سیاسی قیادت سے محروم ہیں لہذا صبح و شام مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے راجہ لیاقت علی ایم پی اے کے امیدوار رہ چکے ہیں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس چیز نے عام شہری کو متاثر کیا ہے وہ بجلی کا بل ہے لوگ گھر کی اشیاء فروخت کر کے بل کی اداہیگی کرتے ہیں رجسٹری کرواتے وقت بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے صحت کے حوالے سے بھی تحصیل دینہ کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ایک شہری کو جائز کام اس سلسلے میں بھی دفاتر کا روزانہ چکر لگانا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم سے بھی ہمیں محروم رکھا جا رہا ہے خصوصی طور پر شعبہ نسواں میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ائے روز کھلی کچہریوں کا انعقاد ہونا اچھی بات ہے مگر لوگوں کو عملی طور پر ریلیف نہیں ملتا ضرورت اس بات کی ہے کہ کھلی کچہری لگائی جائے لیکن لوگوں کو عملی طور پر رلیف دیے جانے کا انتظام کیا جائے
0