0

آتش فشاں سے آبادی کو بچانے کیلئے آئس لینڈ کا انوکھا منصوبہ

آئس لینڈ شہری آبادی کو نقصان پہنچانے والے آتش فشاں سے نمٹنے کیلئے اس پر پانی ڈالنے پر غور کررہا ہے۔
آئس لینڈ شہری آبادی کو نقصان پہنچانے والے آتش فشاں سے نمٹنے کیلئے اس پر پانی ڈالنے پر غور کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آتش فشاں گرنداوک ٹاؤن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے جس کا رخ ٹاؤن سے موڑنے کیلئے آتش فشاں پر پانی ڈالنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام آتش فشاں پر پانی استعمال کریں گے اور اسے ٹھنڈا کرکے اس کا رخ ریکجنز جزیرے سے موڑا جائیگا جس کا مقصد فشنگ پورٹ اور 4 ہزار لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی 11 تاریخ کے بعد سے آئس لینڈ میں 100 کے قریب زلزلے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزار کے قریب زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا، زمین کی اس ہلچل کی وجہ سے آتش فشاں پھٹتے ہیں جو رہائشی آبادیوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔