0

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے احسن اقدام

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے احسن اقدام، دوران ڈیوٹی جرات و فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر بہادری میڈلز ( Gallantary Medals) دینے کا آغاز کر دیا۔ سی پی او میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے 10 اضلاع کے اہلکاروں کو جرات و بہادری میڈلز، تعریفی اسناد اور ایک لاکھ روپے فی کس کیش انعام سے نوازا۔ پنجاب پولیس کے ان بہادر سپوتوں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں مخصوص دیوار پر درج کیے جاریے ہیں۔
ان محنتی أفیسرز میں ضلع جہلم کے ایک فرض شناس آفیسر راجہ عثمان تصدق کا نام بھی ھے انہیں اس شاندار کامیابی پر ،شاہد محمود بٹ،اعجاز مغل،غلام حیدر تارڑ،اسدعلی پراچہ ،مہر ذیشان قادر ڈھیری آرائیاں ،مہر عبدالصبور نے مبارکباد پیش کی ھے