![شہباز شریف](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/d0bca84684bca906e4d6fa5c2561fe55_M.jpg)
لاہور میں وزیراعظم یوتھ اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپے کی قدر نہ بڑھتی۔ آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارےلئےچیلنج ہے، ہمیں اپنی معیشت کیلئےانقلابی اقدامات کرناہوں گے، انقلابی اقدامات سے ترقی ہمارےقدم چومے گی، جرات مندانہ فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں9 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے تھے، نواز شریف چین سے سی پیک لایا، نواز شریف دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نواز شریف دور میں بجلی کے کارخانے لگے، نواز شریف نے ہی نوجوانوں کو کلاشنکوف کے بجائے قلم دیا، لیکن سازش کے تحت نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا، نواز شریف کا کارکن ہونے پر مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کو فراڈ کرکے وزیراعظم بنایاگیا، وہ شخص 4 سال تک چور ڈاکو کی گردان کرتا رہا، اس شخص نے 4 سال تک ایک اینٹ نہیں لگائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مالم جبہ کا اربوں کا اسکینڈل ہمارے دور کا نہیں، خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کا اسکینڈل بھی ہمارا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل بھی ہمارے دور کا نہیں، ان حقائق کو کوئی بھی نہیں جھٹلا سکتا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو ہم ملک کو ترقی دیںگے، لوگ کہتے ہیں میں لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہوں، میں نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیےتھے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوا، لیپ ٹاپ کی وجہ سے آئی ٹی میں انقلاب آیا ہے، ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پرنہیں دیاگیا۔