پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل کے قصبات کوڑہ، چوران ، اتھراور ملیار تک آؤ مل کر یتیم اور نادار بچوں کو انے والے موسم سرما میں سردی سے بچائیں ,یتیم اور نادار بچوں کی تعلیمی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں نے احسن اقدام اٹھایا ہے
ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سرکاری سکولوں میں یتیم اور نادار بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے کمر کس لی ھے
یونین کونسل گول پور کے گاؤں کوڑہ چوران اور یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں اتھرسے ملیار تک تمام سرکاری سکولوں میں ٹیم نے باقاعدہ وزٹ کا آغاز کر دیا محمد سہیل تاجک کی قیادت میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے پلیٹ فارم سے تقریباً چار سو سے پانچ سو یتیم اور نادار بچوں میں جرسیاں, شوز, جرابیں اور شال تقسیم کی جائیں گئیں جس کا باقاعدہ آغاز کوڑہ چوران کے سرکاری سکولوں سے کر دیا گیا ہے محمد سہیل تاجک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تمام سرکاری سکولوں سے یتیم اور نادار بچوں کی لسٹیں تیار کی جائیں گی اور سردی شروع ہونے سے پہلے ہی ان بچوں میں گرم جرسی, شال,جرابیں اور شوز کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا یاد رہے کہ اس سے پچھلے سال ہمدم کی طرف سے ڈنڈوت آر ایس سے لے کر کھیوڑہ, دھریالہ جالپ, غریب وال, سمن وال, ساؤوال, ڈھڈی پھپھرہ, کسلیاں ,ڈفر, سوڈی گجر اور چک شفیع کے سرکاری سکولوں میں تقریباً پانچ سو (500) یتیم اور نادار بچوں میں جرسیاں, شوز, شال, جرابیں , کاپیاں اور دیگر سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا تھا اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں آپ تمام دوستوں کا خصوصی تعاون درکار ہے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے ہمیں تقریباً پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے اور ایک بچے پر کم سے کم خرچ ایک ہزار روپے سے پندرہ سو روپے تک ہے ، ٹیم ہمدم کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں کسی ایک یتیم بچے یا بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر آپ انہیں سردی سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تو آئیں مل کر یتیم اور نادار بچوں کی تعلیمی راہ ہموار کریں ایسے بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹیم ہمدم کا ساتھ دیں
0