0

،نوسر بازی سے شہری سے پیسے ہتھیانے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم دینہ پولیس کی اہم کاروائی،نوسر بازی سے شہری سے پیسے ہتھیانے والا اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے،مجرم نے رواں سال شہری سے نوسر بازی سے 56000روپے ہتھیا لیے تھے،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔جبکہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ملزمان شیرازخان، سید اجمیر، حسین خان، شاہ محمد اور دولت خان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 27ہزار 500روپے،05عددموبائل فونز،01عدد ٹارچ،01عدد پلاسٹک شیٹ،52عدد تاش کے پتے اور ملزم شیراز خان سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر لئے گئے، جبکہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد حسین کو گرفتار لیا،ملزم سے 720گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔