0

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ڈیڑھ بعد لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روزمیں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پربھی بات چیت ہوگی۔

ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اورسعودی عرب میں گزارنے کے بعد نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہےکہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روزمیں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پربھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں