0

کراچی: کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے موبائل فون اسمگلنگ کیخلاف کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران شارجہ سے کراچی آنیوالے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے 168 موبائل فونز برآمد کرلئے۔

کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ موبائل فونز اسمگلنگ کے الزام میں 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسمگلنگ میں ملوث مسافروں اور دیگر افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

اس قبل گذشتہ ماہ بھی کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا تھا۔

مسافروں کے سامان سے50سے زائد آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ، 46 قیمتی آئی فون اور 500 غیر ملکی ڈنڈے سگریٹ کے برآمد کرلیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں