0

پشاور ہائیکورٹ کا شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائی کورٹ نے افغان شہری کی پاکستانی خاتون سے شادی کے معاملے پر بڑا فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کوپاکستانی شہریت دینے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ زینت بیگم پاکستانی اور شوہرافغان شہری ہے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ زینت بیگم پاکستانی شہری ہے اس لیے شوہر کو پاکستانی شہریت دی جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ زینت بیگم کے شوہر وزارت داخلہ میں اپنی درخواست جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں