0

ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد میں ٹکرائیں گی

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد میں ٹکرائیں گی
کرکٹ کے سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔

آج صبح ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آنا بھی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

نگراں وزیراعظم کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

دوسری جانب ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام لکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔