0

تحصیل پنڈدادن خان ترقی کی بجاے تنزلی کی طرف گامزن ہے، سید زاہد حسین شیرازی

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادن خان ترقی کی بجاے تنزلی کی طرف گامزن ہے لیکن ہم محرمیوں کا ازالہ کریں گے اور
21 اکتوبر2023 کو میاں محمد نواز شریف کا شاندار استقبال کریں گے میاں نواز شریف کی قیادت میں ھی ملک ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے نائب صدر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے پنڈ دادن خان میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کی پسماندگی کے ذ مہ داروں کو دوبارہ موقع دنیا انتہائی بدقسمتی ھوگی میں نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات میں ایک ہی گزارش کی تھی کہ ہماری پسماندگی کے ذمہ داروں کو دوبارہ موقع نہ دیا جاے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے سابقہ کونسلر سیف بلوج، ذیشان بلوچ اور لجپال گروپ کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگ پنڈ دادن خان کے محلہ بلوچاں والا میں منعقد ھوئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی