0

بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

بشریٰ بی بی
احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار دے دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنےکا پابند نہیں۔

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کی درخواست کے ساتھ درخواست ضمانت کو بھی نمٹا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں جب کہ نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا بھی پابند نہیں ہے۔

احتساب عدالت نےگرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت کو نمٹا دیا۔

اس سے قبل نیب پرایسکیوٹر مظفر عباسی، وکیل صفائی اور پی ٹی آئی وکلاء نے محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتاری سے قبل بشریٰ بی بی کو آگاہ کرنے اور ان کی گرفتاری کے نقطے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں