0

نواز شریف ملک کے ہیرو ہیں،لقمان چوہدری

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)نواز شریف ملک کے ہیرو ہیں 21 اکتوبر میاں نواز شریف کے مثالی استقبال سے معلوم ہو جائے گا کہ مسلمہ کا لیڈر کون ہے انے والا دور مسلم لیگ نون کا اور پاکستان کے عروج کا ہے تفصیلات کے مطابق پنن وال کی ہر دل عزیز شخصیت لقمان چوہدری نے کہا ہے میاں نواز شریف پاکستان کی عوام کے محبوب قائد ہیں عوام جانتی ہے جب بھی پاکستانی معشیت یا ملکی حالات ڈگمگائے تو مسلم لیگ نون کی قیادت نے ایک کندھا دیکر سنبھالا مسلم لیگ نون کے ہر دور میں تعمیر و ترقی ہوئی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،لقمان چوہدری نے مزید کہا 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا دھڑلے سے استقبال کیا جائے گا ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا بھی نواز شریف کے سر فقید المثال استقبال سے پتہ چل جائے گا کہ عوام کا محبوب لیڈر کون ہے انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ضلع جہلم مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا اور رہے گا اور انے والے الیکشن میں بھی ثابت ہو جائے گا