0

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

شاہ محمود قریشی اور عمران خان
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی مجموعی طور پر چوتھی اور اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیس کی سماعت اسپیشل سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے۔

سائفر کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کیے گئے اور صرف 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا ، عدالت نے اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہ کی جاسکیں اور جج نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سائفر کیس کی اس سے قبل تین سماعتیں اٹک جیل میں ہو چکی ہیں، ایف آئی اے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں