0

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اوران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

ان کے علاوہ میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں