0

عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے: پرویزالٰہی

پرویزالٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کا کہا ہے کہ عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے، جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے بتایا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، پہلے ڈاکٹرکی سہولت میسرتھی،اب ان کو اس میں بھی مسائل نظرآنے لگے۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہوچکا ہے جب کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز شریف اور شہبازشریف ہیں۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے، جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے۔

ایک صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتخابات سے قبل ان کی رہائی کے حوالے سے پوچھا جس پر پرویزالہی نے کہا کہ میری رہائی کی بات اللہ ہی بہترجانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پرکچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سننے میں یہ بھی آرہا ہے کہ نوازشریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے، نوازشریف تو خود بھی بدل سا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں