0

پشاور: غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر معروف ریسٹورنٹ کا مالک گرفتار

پشاور: غیر ملکی سیاحوں ہراساں پر معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کا مالک گرفتار
خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور غیر ملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پولیس نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پشاور پولیس نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ہوٹل مالک نثار کے خلاف سب انسپکٹر نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق نثارچرسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے بھی شکایت موصول ہوئی تھیں۔

نمک منڈی کے ہوٹل مالک نثار چرسی کی غیر ملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور میں معروف فوڈ اسٹریٹ نمک منڈی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے اور نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں