0

زمین پر ٹریکٹر ہل چلاتے ہوئے اچانک اُلٹ گیا، ڈرائیور نیچے دب کر جاں بحق،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں زمین پر ٹریکٹر ہل چلاتے ہوئے اچانک اُلٹ گیا، ڈرائیور نیچے دب کر جاں بحق، مقامی لوگوں کی تعداد نے موقع پر پہنچ کر بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ٹریکٹر ڈرائیور راجہ طارق موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا شخص انتہائی محنتی تھا اور علاقہ میں الیکٹریشن اور پلمبر کا کام کرتا تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کے گاؤں پنگروٹ میں راجہ طارق محمود ولد راجہ رشید جو کہ اپنی زمین پر ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا، جس سے ٹریکٹر پر بیٹھا ڈرئیور راجہ طارق نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی، راجہ طارق کو ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا شخص بہت محنتی اور ملنسار تھا اپنے علاقہ میں الیکٹریشن اور پلمبر کا کام کرتا تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔