0

جہلم محکمہ سول ڈیفنس عملی طور پر غیر فعال،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم محکمہ سول ڈیفنس عملی طور پر غیر فعال، شہر سمیت ضلع بھر میں بلند و بالا عمارات، کارروباری مراکز، سرکاری و نجی دفاتر میں آتشزدگی سے بچاؤ کے آلات نا پید۔آتشی آلات نہ رکھنے والے مالکان کی موجیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی عدم توجہی کیوجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں تعمیر ہونے والی بلند و بالا عمارات، کارروباری مراکز،سرکاری و نجی دفاتر، پٹرول پمپس سمیت اہم جگہوں پر آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی کیوجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، قابلِ زکر بات یہ ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی عدم توجہی کیوجہ سے شہر سمیت دوسرے اضلاع میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی آگ بجھانے کے آلات نصب نہیں جس کیوجہ سے مسافروں اور سکول وین میں سفر کرنے والے طلباء و طالبات کی زندگیاں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سول ڈیفنس ضلع جہلم کے افسران و ماتحت عملے کو پبلک مقامات اور مسافر گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے کا پابند بنایا جائے اور آگ بجھانے کے آلات نہ رکھنے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں